بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حسین نوازکی دوحہ روانگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حسین نواز کی دوحہ میں اہم ملاقات کی کہانی منظر عام پر آگئی۔ دو خطوں کے جواب کیلیے قطری شہزادے کا ایک اور خط تیار کرلیا گیا۔ جے آئی ٹی کو حماد بن جاسم کا نیا جواب جلد ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے چار روز پہلے حسین نواز دوحہ جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، قطر کی سیاسی صورتحال جیسی بھی ہو کوئی ملک ان سے ناطہ توڑتا ہے تو توڑے ساتھ چھوڑتا ہے تو بے شک چھوڑدے لیکن پاکستان کاحکمراں خاندان مسلسل قطر کے طواف میں ہے۔

مریم نواز کی پیشی کے فوراً بعد چھوٹے بھائی نے دوحہ کیلیے اڑان بھری۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جے آئی ٹی کے آخری دنوں میں ایسا کیا ہوا جو حسین نواز کو اچانک دوحہ جانا پڑا ؟

ذرائع کے مطابق حسین نوازکی دوحہ میں پانامہ کیس کے اہم کردار قطری شہزادے سےملاقات ہوئی ہے، حسین نواز نے ایک ڈرافٹ قطری شہزادے کےحوالے کیا، ڈرافٹ شریف خاندان کے قانونی ماہرین نے تیارکیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی روشنی میں قطری شہزادے حماد بن جاسم نے نیا جواب تیار کرلیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیا جواب جلد ہی جے آئی ٹی کو مل جائے گا۔

قطری شہزادے نے پانامہ کیس کے دوران دو خط لکھے لیکن کیس کی تفتیش کیلیے پاکستان یا پاکستانی سفارت خانے آنے سے انکار کردیا تھا۔

اس حوالے سے جےآئی ٹی نےحتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے جو دس جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، قوی امکان ہے حماد بن جاسم دوستوں کو بچانے کیلیے نیاجواب جلد ہی جےآئی ٹی کو بھیج دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں