ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا،حسین نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی کو بہت دکھ ہوا ہے، جنہوں نےروکنےکی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، قوم سے درخواست ہے، بیگم کلثوم نواز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ دعا کریں اللہ نے بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک سے بچایا ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ابھی کچھ نہیں بتا سکتے علاج جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے،نواز شریف سمیت شریف خاندان لندن میں ہے ، شہباز شریف بھی اپنی بھابھی کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دعاؤں کے لیے قوم کا احسان مند ہوں جبکہ مریم نوازاور بیٹے حسین نوازنے بھی والدہ کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاکی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں۔جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں