ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کمسن حذیفہ کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر اٹک کی عدالت نے کمسن طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ چوہدری نےحذیفہ قتل کافیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم عبدالحئی کو7 سال قید بامشقت، عمر قید اور سزائے موت سنا دی۔

ملزم عبدالحئی نےگزشتہ سال 6 سالہ حذیفہ کو زیادتی کے بعدقتل کر دیا تھا۔ملزم کےخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ فتح جنگ میں مقدمات درج تھے۔

معصوم طالبعلم کے سفاکانہ قتل کے خلاف فتح جنگ میں شدید احتجاج کیا گیا اور ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اسکول کے بچوں نے بھی ساتھی طالبعلم کے قتل پر احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

تین روز قبل راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈارک ویب چلانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، ملزم کے ساتھی خرم کو 7 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں