جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بچوں کے دل میں سوراخ بند کرنے کی بغیر آپریشن ہائبرڈ انجیوگرافی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بچوں کے دل میں سوراخ بند کرنے کی بغیر آپریشن ہائبرڈ انجیوگرافی کامیاب ہوگئی، ڈاکٹرز نے 5 سال کی بچی کے دل کا سوراخ انجیوگرافی کے ذریعے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکٹرز نے 5 سال کی بچی کے دل کا سوراخ انجیوگرافی کے ذریعے بند کردیا، دل کا سوراخ بند کرنے کے لیے پہلے چھوٹے بچوں کا بائی پاس آپریشن کیا جاتا تھا۔

پروفیسر مسعود صادق اور ان کی ٹیم نے بغیر سرجری آپریشن مکمل کیا، دو روزہ ورکشاپ میں 18 بچوں کے دل کے سوراخ بند کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائبرڈ کیتھ لیب نصب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز نے سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی زندگی بچالی

یاد رہے کہ تین سال قبل ملتان میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کے بغیر 7 بچوں کے دل کے سوراخ بند کیے تھے، ملتان کے چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے 7 بچوں کے دل کے سوراخ انجیوگرافی سے بند کیے تھے۔

مریض بچوں کے دل کے اوپر والے حصے میں اٹرائل سیپٹل ڈفیکٹ (اے ایس ڈی) اور دوسرے حصے میں وینٹرری کولر سیپٹل ڈوائسز (وی ایس ڈی) تھا جس کی وجہ سے بچوں کے دل میں سوراخ ہوگئے تھے۔

بچوں کے دلوں میں اے ایس ڈی اور وی ایس ڈی ہوجانے کی وجہ سے دل کے اوپر والے حصے سے نیچے والے حصے کو خون کی ترسیل میں رکاوٹ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں