جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

حیدرآباد: سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے زخمی افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے مزید تین افراد کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔

سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا، 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حیدرآباد میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا، پولیس ہوائی فائرنگ روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دی۔

- Advertisement -

لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقوں میں سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی، پولیس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

حیدر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جس میں 25 سالہ شاہد آتش بازی سے، 26 سالہ فیصل تھیبو ہاتھ میں گولی لگنے سے اور 27 سالہ شان شاہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں