اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں 2 سر اور 3 پاؤں والے غیرمعمولی بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں غیر معوملی بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کے 2 سر اور 3 پاؤں موجود ہیں۔

ٹنڈو عالم مری کی رہائشی خاتون نے ہیرآباد کے اسپتال میں بچے کو جنم دیا، مذکوہ بچہ نارمل بچوں سے مختلف ہے، اس کے 2 سر اور 3 پاؤں ہیں، والد امان اللہ نے بتایا کہ ایسا بچہ ہمارے خاندان کا پہلا بچہ ہے۔

ڈاکٹر حنیف میمن نے بتایا کہ بچے کو سانس لینےمیں تکلیف ہورہی ہے، بچے کا والد غریب ہے، علاج کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسی سال مارچ میں حیدرآباد میں چار پیروں اور ہاتھ والے ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیس تھا۔

حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں مقامی رہائشی خاتون نے زچگی کے دوران اس بچے کو جنم دیا تھا جس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور کافی لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنھیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے، ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہو رہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں