حیدرآباد کے نجی اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی زندہ نکلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔
ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا۔
اہلخانہ گھر لے جاکر تدفین کے انتظامات کررہے تھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی، والد بچی کو لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے زندہ اور صحت مند قرار دے دیا۔
اس سے قبل اگست میں کراچی میں سر میں گولی لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کےقریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص کی لاش کی اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق عرفان نامی شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور قتل کی کوشش میں بیوی کا سابقہ شوہر شہزاد ملوث تھا۔