جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں 50 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات معمول بن گئے، ایک افسوسناک واقعے میں 50 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والا اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اوم نگر میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 50 سالہ گھریلو ملازمہ کل اپنے گھر جانے کیلئے ہائی ٹیکس کے بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھی۔

- Advertisement -

اسی اثناء میں تین نوجوانوں کا وہاں سے گزر ہوا، جو کپڑے دھونے پر 500 روپے دینے کا وعدہ کرکے اسے اپنے گھر لے گئے۔ گھر لے جانے کے بعد نوجوانوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں خاتون کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور مدھورا نگر پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزمان کا تعلق ریاست اترپردیش کے گورکھپور سے بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے راجستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مندر آنے والی خاتون کو پجاری نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر کھلادی اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے پجاری کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سکر میں بابا بالک ناتھ پجاری نے انتہائی ہوشیاری سے پوجا کے لیے آنے والی ایک خاتون سے جان پہچان بنالی اور خاندان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لے لیا۔

پجاری نے خاتون کو اعتماد میں لینے کے بعد کہا کہ پرساد کھانے سے مسائل حل ہوں گے، اس نے پرساد میں نشہ اور دوا ملا کر خاتون کو کھلا دی۔ جس کے بعد پجاری نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

شادباغ میں جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا، عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ کی پجاری کے ڈرائیور نے کیمرے میں ریکارڈنگ بھی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں