ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

لیڈی ڈاکٹر دریا میں ڈوب کر ہلاک، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حیدرآباد کے کوم پلی سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی ڈاکٹر تفریح کے دوران کرناٹک کے دریا میں ڈوب گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ڈاکٹر اننیا موہن راؤ اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کیلئے کرنا ٹک پہنچی تھی، منگل کی رات انہوں نے ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔

رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے ہمراہ دیگر دو دوست ساتویک اور اشیتا بھی موجود تھے۔ اس دوران وہ وہاں تیرا کی میں مصروف تھے، کہ لیڈی ڈاکٹر نے تقریبا 20 فٹ اونچی چٹان سے دریا میں چھلانگ لگادی، مگر وہ باہر نہ نکل سکی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ اپنا تواز برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی، اطلاع ملتے ہی گنگا وتی رورل پولیس وہاں پہنچی، ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں کو بھی طلب کر کے لیڈی ڈاکٹر کی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم گزشتہ روز خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کی بڑی کامیابی ’لیڈی ڈان‘ گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر جس وقت پانی میں چھلانگ لگا رہی تھی ان کے دوستوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور یہ منظر ریکارڈ ہوگیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں