بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2 کارروائیوں کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرےلگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، حیدرآبادمیں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کوویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو بھی وائرل کی تھی ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کیاگیا ہے، خاتون نےاپنی رشتہ دارلڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کےبہنوئی نےزیادتی کی کوشش کرتےوقت ویڈیوبنائی اور نند نے ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کوخاندان میں بدنام کیا۔

گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے، ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں