جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

حیدرآباد:مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالبعلم پراسرار طور پر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کے بعد مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالبعلم بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہباز سومرو چار روز پہلے یونیورسٹی گیا تھا، واپس نہ لوٹا۔

یفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی طالبہ کی گمشدگی کامعماابھی حل نہیں ہو پایا کہ ایک اورطالبعلم کے غائب ہونےکی اطلاع آگئی، شہباز سومرو مہران یونیورسٹی جامشورو میں زیر تعلیم ہے، شہباز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ چار روز پہلے یونیورسٹی گیا تھا، واپس نہ لوٹا۔

student

شہباز سومرو حسین آباد کارہائشی ہے، لاپتہ طالب علم کے والدکی درخواست پر پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔


مزید پڑھیں : حیدرآباد لیاقت یونیورسٹی کی طالبہ نورین پراسرار طور پر لاپتا


یاد رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد کی رہائشی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی، وہ 10 فروری کو گھر سے یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوئی اور تاحال واپس نہ آئی، نورین کو لاپتہ ہوئے بھی ایک ماہ ہوگیا لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

لاپتہ ہونے کے بعد نورین کے بھائی کے فیس بک پر پیغام موصول ہوا کہ ’میں نورین ہوں اور اللہ کے راستے میں نکل پڑی ہوں، میں اللہ کے فضل سے خلافت کی زمین پر خیریت سے پہنچ گئی ہوں۔ گھر سے جانے پر مجھے کوئی افسوس نہیں بلکہ خوشی ہے۔

noren

ایک بعدایک طالبعلم کی پرسرارگمشدگی نے حکام کو ہلاکر رکھا دیا ہے، طلباء کو تاوان یا کسی اور مقصد سے اغوا کیاگیا یا کسی کے بہکاوے میں آکر وہ خود کہیں چلے گئے، ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

حیدر آباد لیاقت یونیورسٹی کی سکینڈ ائیر کی طالبہ کے کیس میں اب تک کیا پیش رفت کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ  کا کہنا تھا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی بس کے ذریعے اپنے مرضی سے لاہور گئی، اس سے آگے وہ کس مقام پر گئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں