منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بیوہ خاتون اور بیٹی کو قید کر کے دیوار چننے والا ملزم گرفتار ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: سندھ کے شہر حیدر آباد میں بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی کو قید کر کے دیوار چننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ایک بیوہ خاتون اور بیٹی کو قید کر کے دیوار چننے والا ملزم گرفتار ہو گیا، حیدر آباد تھانہ بی سیکشن پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم وسیم بیوہ اور بیٹی کو قید کرنے والے مرکزی ملزم سہیل کا سالا ہے، ملزم وسیم نے اپنے بہنوئی سہیل کے ساتھ مل کر ماں بیٹی کو قید کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ماں اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کے واقعے کا انکشاف ہوا تھا، لطیف آباد 5 نمبر میں بھتیجوں نے چاچی اور اس کی بیٹی کو قید کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں پڑوسی خاتون کے فون کرنے پر بیٹی نے بتایا کہ انھیں کمرے میں بند کر کے دیوار چنوا دی گئی ہے، جس پر پولیس کو مطلع کر دیا گیا اور پولیس نے دیوار توڑ کر متاثرہ خواتین کو بازیاب کیا۔

حیدرآباد میں ماں اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کا واقعہ، متاثرہ خاتون کا مؤقف آگیا

اس واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق بیوہ خاتون تسلیم اور ان کی 14 سالہ بیٹی دعا کو جائیداد کے تنازع پر دیوار میں چنوایا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مکان کے تین حصے ہیں، ایک حصے میں ماں اور بیٹی رہائش پذیر ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مکان کے کاغذات دیور سہیل کے پاس ہیں، گزشتہ روز ملزمان نے انھیں دیوار میں چنوا کر قید کر دیا تھا۔ خاتون کے مطابق مکان میں ان کے سسر کے سالے اور ان کی اہلیہ رہائش پذیر تھیں جن کا انتقال ہو چکا ہے، جب کہ سہیل انھیں ہراساں کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں