حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 میں ریٹرننگ افسر غیرحاضر ہونے سے پولنگ عملہ سامان سے محروم ہو گیا۔
ریٹرنگ افسر کی غیرموجودگی کے باعث پولنگ کے لیے آنے والا عملہ سامان نہ ملنے کی وجہ سے رلُ گیا۔ غیرذمہ دارانہ رویے پر پولنگ عملے نے احتجاج کیا اور آراو سے متعلق شکایات کیں۔
نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں
- Advertisement -
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی پبلک اسکول پہنچ گئے۔ پولنگ عملے کو انتخابی سامان کیلئےصبح پبلک اسکول گراؤنڈ بلایا گیا تھا۔
عملے کا کہنا تھا کہ پورا دن گزر گیا لیکن عملےکو سامان کی ترسیل مکمل نہ ہو سکی۔
ڈی آراو کا کہنا ہے کہ آر او جہانگیرانصاری کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ چلے گئے ہیں الیکشن کمیشن حکام سامان کی فراہمی کامسئلہ حل کر رہے ہیں۔