جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حیدرآباد : چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد، سنگین وارداتوں کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے، ملزمان نے حیدرآباد اور جامشورو اضلاع میں قتل سمیت سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے بتایا کہ انچارج سی آئی اے حیدرآباد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بلدیہ نے دوران چیکنگ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کامران سیال، محمد علی سیال، راشد ابڑو اور دانش گوراہو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، کلاشنکوف اور پانچ موبائل فون برآمد کرلئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال 21مئی کو کوٹری تھانے کی حدود سے پولیس اہلکار شیر محمد خاصخیلی کو ڈنڈوں سے زخمی کرکے اس سے کلاشنکوف چھینی تھی۔

دو دن بعد 23مئی کو ملزمان نے کوٹری تھانہ کی حدود خدا کی بستی روڈ سے پولیس اہلکار سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے ایک کار سے کیش لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دوبھائیوں غلام شبیر برفت اور گل بیگ برفت کو ہلاک کر دیا تھا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انہی چاروں ملزمان نے دو ماہ کے دوران بلدیہ، قاسم آباد اور نسیم نگر تھانوں کی حدود سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے ایزی پیسہ شاپ کی متعدد دکانوں اور جامشورو اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی متعدد وارتیں کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں