حیدرآباد: پولیس نے چھاپہ مارکر سرعام کی ٹیم پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر اے آروائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم پر حملے میں ملوث ایک اور اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
سرعام کی ٹیم پانچ مارچ دوہزار تیرہ کو منشیات اور فحاشی کے اڈے کی کوریج کررہی تھی تو مسلح ملزمان نے پروگرام کے میزبان اقرار الحسن سمیت ٹیم کے تین ارکان کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ایس ایس پی عرفان بلوچ نے اقرارالحسن کے پروگرام سرعام کی تعریف کی اور کہا پروگرام کی بدولت ملزمان کوگرفتار کرنے میں کامیابی ہوئی، سرعام کی ٹیم پرحملے میں ملوث تین ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے تھے۔