جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حیدرآباد: پولیس کی بڑی کارروائی، محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نبوفقیر چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے چار دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 4 دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، ملزمان محرم کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر بم نصب کرنا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، گذشتہ ہفتے ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 21 بارودی سرنگیں برآمد کی تھیں، مذکورہ بارودی سرنگوں کا مجموعی وزن 235 کلو گرام تھا۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کرلیے، پنجاب اور سندھ میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے، متعدد علماءکرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں