کراچی : حیدرآباد پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کراچی سے اغوا کرنے کا اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو حیدرآباد پولیس نے کارروائی میں بازیاب کرالیا۔
حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور دوران پیٹرولنگ مشکوک شخص کوحراست میں لیا گیا جو بچے کو لیکر جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم علی نواز سے بچے سے متعلق پوچھا گیا تو وہ مختلف بیانات سے گمراہ کرتا رہا، ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے بچے کو کراچی سے اغوا کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ 6 سالہ بچے کو مچھرکالونی سے اغوا کیا، بھیک منگواتا ہوں اور بچوں کواغواکرکےانہیں آگےفروخت کرتاہوں یاان سےبھیک منگواتا ہوں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں والدکی مدعیت میں درج ہے۔