سندھ کے شہر حیدرآباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوگئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں مٹی کا طوفان آیا ہے، قاسم آباد لطیف آباد، ٹھنڈی سڑک اور آٹو بھان روڈ پر پانی جعم ہوگیا۔
سکھر اور گردونواح میں بارش سے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
میرپورخاص میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے، مٹیاری اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ ہلککی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
سانگھڑ اور گردونواح میں آندھی اور مٹی کا طوفان، موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
ادھر شکارپور میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا ہے، قومی شاہراہ اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، ٹنڈوالہٰیار میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں تیز ہوا سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔