جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

حیدرآباد میں بارش اور تیز ہوا سے چھجے گر گئے، متعدد گاڑیاں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر حیدرآباد میں بارش اور تیز ہوا سے چھجے گر گئے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کو شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔

لطیف آباد یونٹ 11 میں اسپتال کی چھت کا چھجا گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

آندھی سے درخت اکھڑ گئئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا۔

دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں آج دن بھر شدید گرمی رہی۔

کراچی میں پارہ 37 اور شدت 45 ڈگری رہی، جیکب آباد، تربت، سبی میں 47 ڈگری، بھکر، لسبیہ، شہید بینظیر آباد، موئن جو دڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں