اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شدید گرمی کے باعث حیدرآباد میں اسکول کے اوقات کار تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: شدید گرمی کی لہر کے باعث ڈی سی حیدرآباد کی جانب سے اسکول کی ٹائمنگز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شہر کے تمام اسکولز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو مدنظر رکھ کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ڈی سی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، اسکولز انتظامیہ نوٹیفکیشن پرعمل کریں۔

اس سے قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی امتحانی شیڈول تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

دو روز قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے، ملتوی پرچے بعد میں ہونگے جبکہ 28 مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں