جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’حیدرآباد سکھر موٹروے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ممبر این ایچ اے عاصم امین نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے اپنی مقررہ مدت اڑھائی سال سے پہلے مکمل ہو گی۔

اپنے بیان میں ممبر این ایچ اے نے بتایا کہ سکھرحیدر آباد موٹروے کا تعمیری عمل جلد شروع ہو گا سکھر حیدرآباد موٹروے لینڈ ایکوزیشن آخری مرحلےمیں ہے اراضی کیلئےرقم سندھ حکومت کو ادا کر دی گئی ہے۔

ممبر این ایچ اے عاصم امین کا کہنا تھا کہ پشاور سے طورخم ایکسپریس وے کا کنٹریکٹ جلد دیا جائے گا ایکسپریس وے تعمیر کیلئے عالمی بینک سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 13 دسمبر 2022 کو سکھر میں حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تقریب میں وفاقی وزرا سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

ترجمان این ایچ اے نے تقریب میں بتایا کہ 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 کو 30 ماہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کرکے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس میں 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل، 19 انڈر پاس،6 فلائی اوورز تعمیر ہوں گے۔

این ایچ اے کے مطابق موٹر وے پر دونوں اطراف ہر 50 کلومیٹر فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔ موٹر وے سکھر سے خیرپور، نوشہروفیروز، بینظیر آباد، مٹیاری، جامشورو سے گزرتا ہوا حیدرآباد جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں