تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملکی تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کی پیداوار 8ہزار میگا واٹ کی سطح عبور کرگئی

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کی پیداوار 8ہزار میگا واٹ کی سطح عبور کرگئی، پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی سطح بلند اور زائداخراج کے باعث ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور پن بجلی گھروں کی پیداوار ملک کی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی، پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی سطح بلند ،زائداخراج کےباعث ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پن بجلی گھروں کی تعداد 22،پیداوار ی صلاحیت 9ہزار 389 میگاواٹ ہے، دیا مر بھاشا ،داسواورمہمندڈیم کے 3بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی تکمیل سےپیداواری صلاحیت میں ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پیک آوارز کے دوران تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 3331 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر سے1410 میگاواٹ، جبکہ غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ، نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے 870 میگاواٹ اور منگلا ہائیڈل سٹیشن سے 915 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی۔ جبکہ باقی 781 میگاواٹ بجلی واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے مجموعی طور پر نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی

اِس سے قبل پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474 میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 11ستمبر کو قائم ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -