ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : کاریں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈائی موٹرز  نے فنی خرابی کی بنیاد پر امریکہ سے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد الیکٹریفائیڈ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو ڈرائیو پاور میں کمی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 2022 سے 2025 ماڈلز کی کچھ آیونیک 5 اور آیونیک 6 الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

Hyundai recalls

اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں جیسے جینیسس جی وی 60، جینیسس جی وی 70 اور جینیسس جی 80 کے الیکٹریفائیڈ ماڈلز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) کے مطابق گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹس (آئی سی سی یو) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو کہ 12 وولٹ کی بیٹری کو چارج کرنا بند کر سکتی ہے اس خرابی کی وجہ سے گاڑی کی ڈرائیونگ پاور ختم ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈائی کے ڈیلرز ان گاڑیوں کی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے پرزوں کا خصوصی معائنہ کریں گے اور متاثرہ پرزے تبدیل کرکے ان کا سافٹ ویئر اور فیوز اپڈیٹ کریں گے۔

Drive Power

ہنڈائی کا تعارف :

ہنڈائی موٹر گروپ جنوبی کوریا میں قائم ایک بڑی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سیئول میں ہے۔ یہ کمپنی 1967 میں چنگ جو یونگ نے قائم کی تھی اور اس کا آغاز تعمیراتی آلات کے کاروبار سے ہوا بعد میں اس نے آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں