ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نے دیا تھا’

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نےدیا ‏تھا۔

تحریک انصاف کے یومِ تاسیس پر شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995میں عمران خان کوسیاست میں ‏آنےکیلئےخط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں۔

شاہ فرمان نے کہا کہ شروع دن سے یہی موقف تھا عمران خان بکنے والا ہے اور نہ بھاگنےوالا، پی ‏ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی،عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے۔

Shah Farman on Twitter: "Chairman Imran Khan demands the immediate merger  of FATA and KP, #KPKUpdates #KPFATAMerger… "

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سےپہلےکسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، 8سال کےدوران ‏ایک باربھی سرکاری وغیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا میری تنخواہ مجھےبیرون ملک ‏دورےکی اجازت نہیں دیتی۔

گورنر کے پی شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہےجس کی بنیادپی ٹی آئی نےرکھی ‏ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں