جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘مانتا ہوں مہنگائی ہے لیکن ہمارے اقدامات کے مثبت نتائج آئیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں مہنگائی سے مشکل وقت ہے جو قدم اٹھائے ہیں انشااللہ آنیوالے دنوں میں اس کے مثبت نتائج آئیں گے اصلاحات کےذریعے ملک کی دولت میں اضافہ ہورہاہے انشااللہ ہم 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کے ہدف سے بھی آگےنکلیں گے۔

وزیراعظم عمران نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی2021 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسروبختیار اور ان کی وزارت کو مبارکباد دیتا ہوں ایس ایم ای سیکٹر کوماضی میں کبھی اہمیت نہیں دی گئی، ایس ایم ای سیکٹر پالیسی درست راستہ ہے ہمیں نوجوان نسل کو پوری طرح مدد فراہم کریں گے حکومت چھوٹےکاروبار کیلئے لیز پر زمینیں فراہم کرے گی۔

حکومت چھوٹےکاروبار کیلئے لیز پر زمینیں فراہم کرے گی

انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی میں رکاوٹ بننےوالوں کیخلاف ایکشن لیں گے ایکسپورٹس میں مسائل پیداکرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیں گے ہم نے ایکسپورٹس کے اوپر زور لگانا ہے ملک کی دولت میں اضافے کیلئے ایس ایم ایزکا بہت اہم کردار ہے بڑے آدمی کے پاس طاقت ہوتی ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن نیا کاروبار کرنے والوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہوتاہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ باہر سے پیسہ بناکر آنیوالےپاکستانیوں کو نقصان ہوتا تو واپس چلےجاتےہیں آئی ٹی سیکٹر کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا ایس ایم ایز پالیسی سے آئندہ دنوں میں بہت فائدہ ہوگا ہمیں اور بھی مسئلے آئیں گے جنہیں ہم نے حل کرنے ہیں ماضی میں کسی حکومت کو اتنے بڑے چیلنجز کاسامنا نہیں رہا قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسےنہیں تھے سعودی عرب ،یواےای،چین نے رقم دی تو ہم دیوالیہ ہونے سے بچے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا جیسا بحران 100سال میں ایک بار آتا ہے کورونا جیسےبحران کاکسی حکومت نے سامنانہیں کیا عالمی اداروں نے کہا پاکستان نے بہترین طریقےسے لوگوں کو بچایا کوروناکی ایک اورلہر آرہی ہے انشااللہ اس سے بھی نکل جائیں گے افغان صورتحال اور کوروناسےسپلائی چین متاثرہونےسے مہنگائی بڑھی، پاکستان سمیت پوری دنیا کومہنگائی کاسامنا ہے۔

چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی جب کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی ریکارڈ سیل ہوئی ہے

وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج پاکستان کی ریکارڈایکسپورٹ ہے،ریکارڈترسیلات زر آئیں تاریخ میں آج ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہے ہم نے پہلے کہا تھا 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کیلئے اکٹھا کریں گے انشااللہ ہم 8ہزار ارب روپےٹیکس کے ہدف سے بھی آگےنکلیں گے ٹیکس چوری سےبچنےکیلئےسسٹم لارہےہیں پاکستان کی تاریخ میں چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی جب کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی ریکارڈ سیل ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں