تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘میں بہتر کپتان ہوں، سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ناکام ہوگی’

وزیراعظم عمرں خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یہ تمام ناکام ہو جائیں گے، میں جلسہ پاکستانی عوام کے فائدے کیلئےکرتا ہوں اور یہ اپنی چوری بچانے کے لیے جلسے کرتےہیں، میرا ایک جلسہ ان کے دس جلسوں پہ بھاری ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےکابینہ اراکین خیبرپختونخوا نے ملاقات کی جس میں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم نےخیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اراکین اپنےاپنےحلقوں کےدورےکریں۔

وزیراعظم نےقبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہترکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کےفروغ پرخصوصی توجہ دی جائے سیاحت کےفروغ سےروزگارکےمواقع فراہم ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں ان سے بہتر کپتان ہوں اور بہتر کھیلنا جانتا ہوں، سینیٹ الیکشن میں یہ تمام ناکام ہو جائیں گے، سب جانتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، جمہوریت کہتی ہےکہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےمفادات پاکستان کےمفادات سےمتضادہیں میراسوال یہ ہے کہ جیلوں میں موجود عام لوگوں کاکیاقصورہے، جیلوں میں موجود لوگوں نے لاکھوں کی چوریاں کیں انہوں نے اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے، کچھ لوگ جیلوں میں ہی مر جاتے ہیں غریب لوگوں کے کیسز کی تاریخ ہی نہیں لگتی یہ مجھے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے واضح کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی کبھی کامیاب نہیں ہو گی، کورونا سے آج 100 سے زائد اموات ہوئیں، میرا ایک جلسہ ان کے دس جلسوں پہ بھاری ہو گا، میں جلسہ پاکستانی عوام کے فائدےکیلئےکرتا ہوں اور یہ اپنی چوری بچانے کے لیے جلسے کرتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لکھ کر دیتاہوں عوام کبھی بھی چوروں کیلئے باہر نہیں نکلےگی ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ گیا، وہاں شاپنگ کر رہااورکھانے کھا رہا ہے اور لوگوں کوکہتاہےمیری چوری بچانے کیلئے باہر نکلو، کیاعوام بےوقوف ہے؟ جوعوام کو بیوقوف سمجھتاہےاس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں۔

Comments

- Advertisement -