اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

میرا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

منڈی بہاؤ الدین : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہوا ہے اور 30 سال سے نواز و زرداری مافیا نے سیست کے نام پر ملک کو لوٹا ہے.

وہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست دان اگر عوام کی خدمت کرے تو یہ عبادت بن جاتی ہے لیکن پاکستان میں یہ دو مافیا ملک کو کھا گئے ہیں اور ملک کے امیر ترین بن گئے.

انہوں نے کہا کہ اس اقتدار مافیا نے قوم کا پیسہ چوری کر کے قوم کو مقروض کردیا اور خود زرداری و نواز شریف پاکستان سے باہر ہی رہتے ہیں جب کہ بلاول بھٹو کو تو اردو تک بولنا نہیں آتی.

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ عزیر بلوچ نے زرداری کے کارناموں کے بارے میں جے آئی ٹی کو بتادیا ہے جو زرداری کے لیے شوگر ملوں پر قبضہ کیا کرتا تھا اور لوگوں کو بھتہ نہ دینے پر قتل کردیا کرتا تھا اور یہ سب زرداری اور فریال تالپور کے کہنے پر کرتا تو یہ کام ایک سیاست دان کرتا ہے یا مافیا ؟

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف گاڈ فادر شریف مافیا ہے جو 30 سال سے لاہور پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پرگولیاں چلوائیں جس سے 14 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے اسی طرح 1986 میرے دوست نے کہا کہ پولیس لسٹ سے ایک نام ہٹوانا ہے ورنہ وہ اسے مار دے گی.

عمران خان نے مزید کہا کہ میرے اس وقت نوازشریف سے اچھے تعلق تھے چنانچہ میں نے دوست کے کہنے ہر سفارش کردی تو نواز شریف نے معصوم چہرہ بناتے ہوئے جواب دیا کہ فکرنہ کرو میں پولیس کو کہوں گا تو وہ کلنگ لسٹ سے نام نکال دے گی جس پر میرا دوست بہت خوش ہوا.

عمران خان نے کہا کہ اس وقت مجھے پہلی بارپتہ چلا کہ پولیس کو قتل کرانے کے لیے نام دیے جاتے ہیں اور اپنے مخالفین کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جھوٹے مقدمات بنوائے جاتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ زرداری اور شریف فیملی سیاست دان نہیں مافیا ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں