بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا یواین انسانی حقوق کونسل کیلئے پاکستان کے دوبارہ انتخاب پر خوشی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یواین انسانی حقوق کونسل کیلئے پاکستان کے دوبارہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں یواین انسانی حقوق کونسل کیلئے پاکستان کے دوبارہ انتخاب پر نہایت خوش ہوں ، برداشت کے فروغ اور تعمیری سرگرمیوں کو اپنی ترجیحات کا حصہ بناتے ہوئے ہم سب کیلئے انسانی حقوق کے تحفظ کاعزم کئےہوئےہیں اور احترام کے حق میں اوراسلاموفوبیا کیخلاف ڈٹےرہیں گے۔

پاکستان انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا اور یقینی بنائے گا کہ کونسل کےکام کی بنیاد عالمگیریت،غیرجانبداریت، گفت وشنید اورتعاون کے اصولوں پراستوار ہو جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کرتا رہے گا ،وزیراعظم

کامیابی پر وزارت خارجہ اور فارن مشن بورڈ کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں، سفارتی کامیابی پاکستان کی اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرےگی اور باہمی احترام کے حق میں اوراسلاموفوبیا کیخلاف ڈٹےرہیں گے۔

خیال رہے پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا تھا، پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں