جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

‏’فخر ہے میں بھی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ بن گیا ہوں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سابق چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےپاکستان کرکٹ کیساتھ ‏میراسفر ختم ہوگیا ہے۔

مستعفی ہونے کے بعد جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور برٹش پاکستانی، سابق کرکٹر 3سال پہلےپاکستان ‏آنے کا فیصلہ کیا میرامقصد 22کروڑعوام کیلئے کھیل کی بہتری میں اپناحصہ ڈالنا تھا عالمی کرکٹ کی واپسی اور ‏کرائسز مینجمنٹ سے نمٹنےکیلئے دن رات کام کیا۔

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میری روح میں گھل مل گئی ہے مجھے فخر ہے میں بھی تاریخ کا چھوٹا ‏سا حصہ بن گیا ہوں چندہفتوں بعدمیں لاہورسےانگلینڈروانہ ہوجاؤں گا۔

سابق چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کےعلاوہ میں کچھ مس نہیں کروں گا ‏پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے مجھےفخرہےکہ میں نےپاکستانی عوام کی خدمت کی۔

واضح رہے چند روز قبل وسیم خان نے بطور چیف ایگزیکٹو پی سی بی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ‏جسے پی سی بی نے منظور کر لیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے وسیم خان کا استعفیٰ ‏منظور کیا۔ وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو 3 سال کے لیے سنبھالا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں