ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مجھے جب ماحولیات کامحکمہ ملاپہلے سمجھا کہ یہ مجھے سزا دی گئی ہے۔
کراچی میں ماحولیات کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ زندہ قوم کی حیثیت سے کرنا ہے گلوبل وارمنگ کومیں گلوبل وارننگ کہتاہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کیلئےسنجیدگی کی جتنی ضرورت آج تھی پہلے کبھی نہ تھی، سب مکتبہ فکرماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب ماحولیات کامحکمہ ملاپہلے سمجھاکہ یہ مجھے سزادی گئی ہے جوترجیح ہم دیگر محکموں کو دیتے ہیں اتنی ماحولیات کو نہیں دیتے، کراچی یونیورسٹی میں لگے قدیم درختوں کو ہم محفوظ بنارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ درخت لگائیں ہم مفت پودے دیں گے، پلاسٹک بیگ پرپابندی کاقانون 2014 سے موجود ہے تھیلی نالے کوچوک کرتی ہےکہیں نہ کہیں پریشان کرتی ہے، ہم بچوں کی مدد سے 11لاکھ پودے لگاسکتےہیں، درخت لگانےسے ماحول بہتر،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچا جا سکے گا۔