تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میں پورا سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں‘

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں پورے سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا مسلسل حصہ رہنے والے افتخار احمد میگا ایونٹ کے اختتام پر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ 32 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنی محنت اور تربیت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ کرکٹ کیریئر کے بارے میں پرُاعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت اور تربیت کی وجہ سے میں سال بھر مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں کیونکہ یہ میرا پیشہ ہے اور مجھے فٹنس کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

افتخار نے کہا کہ تیز ترین فارمیٹ میں بھی دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی بڑی مہارت اور قابلیت کے حامل ہیں، جس کی وجہ سے ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کا رجحان ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے’۔

ایک سوال کے جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ ایونٹ کے لیے بنائی گئی پچز بہت اچھی ہیں جس سے بلے باز کو اچھا سکور بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -