منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فیملی گروپ سے والد کے علیحدہ ہونے کا پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ بھی فیملی گروپ کی چیٹ پڑھ کر پریشان آجاتے ہیں ایسی ہی ایک چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں والد کا فیملی گروپ میں کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں تھامس ڈی اورزیو نامی والد نے کی واٹس چیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے فیملی گروپ سے علیحدہ ہوتے وقت میسج لکھا جو وائرل ہوگیا۔

ڈی اورزیو کی بیٹی ایلیسن کا بتانا ہے کہ والد نے لکھا کہ ’وہ فیملی گروپ چھوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ ہر وقت یہ نہیں چاہتے کہ بلا وجہ مسکرایا جائے اور کسی کے بے ترتیب خیالات کو پڑھا جائے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں اس دباؤ میں نہیں رہ سکتا اور ہر کسی کو اس کی بات کا جواب نہیں دے سکتا اس لیے اس گروپ سے علیحدہ ہورہا ہوں۔‘

ایلیسن نے لکھا کہ ’میرے والد جب گروپ سے علیحدہ ہوئے تو میں رو پڑی تھی۔‘

والد کے گروپ سے علیحدہ ہونے کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور اس پر دیگر لوگ بھی اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر امریکی والد کے اس ٹوئٹ کو 14.6 ملین سے زائد افراد پڑھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں