وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہ کرنے پر کوئی حتمی بات نہیں کر سکتا عمران خان نے جو کیا ہےاس کا حساب تو دینا ہو گا۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 سے 6ہزار کارکنوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی شہریار آفریدی تو لوگوں کو جی ایچ کیو جانے کیلئے اکسا رہے تھے شہریارآفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کامجھےعلم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع ہوئی ہےتویہ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی آرمی ایکٹ پارلیمنٹ کا بنا ہوا ہے اور آرمی تنصیبات پرحملوں کوڈیل کرتاہے۔
دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان لوگوں کو اشتعال دلانے کیلیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے تحت پولیس نے جیل روڈ سے کینال روڈ بند کر دیا ہے۔ جیل روڈ سے زمان پارک جانے والا انڈر پاس بھی بند ہے۔ زمان پارک کے اطراف میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔