بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جاکر روتا تھا، شاہ رخ خان

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں چھپ کر روتے تھے۔

اداکارہ شاہ رخ خان نے ’زیرو‘ ناکامی کے بعد اپنے چار سالہ طویل وقفے کے بععد گزشتہ سال لگاتار تین ہٹ فلمیں دیں تاہم اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلموں کی ناکامیوں سے کس طرح نمٹنے اور اس کا مقابلہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں باتھ روم میں روتا لیکن کسی کو اپنی پریشانی ظاہر نہیں کرتا تھا۔

- Advertisement -

شاہ رخ نے کہا کہ ناکامی پر آپ کو خود یقین کرنا ہوگا کہ آپ نے اسے برا بنایا ہے پھر آپ وہ بھول کر آگے بڑھیں۔

اداکار نے کہا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے زندگی آگے بڑھتی ہے۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان جلد ہی اپنی  نئی فلم ’  کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم میں ابھیشک بچن بھی موجود ہیں۔

اداکار کی گزشتہ سال تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں