تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ الحمداللہ جوبھی کہاآج تک وہ ویساہی ہوا چند روز پہلے بتا دیا تھا نوازشریف کا ویزامنسوخ ہوگا، نوازشریف اب اپیل میں جاناچاہتےہیں جوشرمناک ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خبریہ تھی کہ نوازشریف کی ویزاتوسیع کی درخواست مستردہوگی نوازشریف کےپاس نظرثانی اپیل کرنےکاآپشن موجود ہے۔
What I said few days back 👇
Alhamdolilah what I say either it happens or I do it.
Nawaz Sharif’s UK visa cancelled, now going in appeal. What a shame! #NSVisacancelled https://t.co/c6M0HMiy5i— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) August 5, 2021
فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کواب برطانیہ سےواپس جیل آناہوگا لیکن کچھ پتہ نہیں نوازشریف برطانیہ سے کہیں اورچلےجائیں، نائیجیریاجیسےچھوٹےملکوں کیلئےٹریول پرمٹ بن جاتاہے شرم کی بات ہےایسا مفرور شخص ہمارا وزیراعظم رہاہے۔
برطانیہ نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔
برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی
نوازشریف کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت پاکستان منسوخ کرچکی ہے اور ویزا کی مدت ختم ہونے پر قانون کےمطابق نوازشریف کےپاس ملک چھوڑنےکیلئےچند دن ہیں۔
نوازشریف کو سفری دستاویزات کیلئےحکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہو گا اور برطانیہ میں مزید قیام کیلئےدوبارہ ویزا توسیع کی درخواست دینا ہو گی۔