ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‏’عاصم باجوہ نے عہدہ کیوں چھوڑا، میں نہیں جانتا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ نے عہدے ‏کا چارج کیوں چھوڑا اس بارےمیں نہیں جانتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے خالدمنصور نے کہا کہ چینی ‏کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کامیراوسیع تجربہ ہے وزیراعظم نےجوذمہ داری دی ہےبخوبی ‏نبھانےکی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سےکل ملاقات ہوگی ابھی چارج نہیں سنبھالا، ملکی ترقی کیلئےجہاں ‏بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہوگی کام کریں گے ملکی ترقی کیلئےجوبھی پروجیکٹس ہوں گےمل ‏کرکام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلدمکمل کرنےکی کوشش کریں گے۔

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدےسے مستعفی ‏

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے کوشش ‏ہوگی اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے وزیراعظم نےمدعوکیااورکہاکہ آپ کویہ ذمہ ‏داری دیناچاہتاہوں وزیراعظم عمران خان سے 2، 4دن پہلےملاقات ہوئی تھی لیکن عاصم باجوہ نے ‏عہدے کا چارج کیوں چھوڑااس بارےمیں نہیں جانتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں