تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘مجھے میک اپ کرنا بلکل نہیں پسند’

کراچی : اداکارہ ثناء جاوید نے میک اپ سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ڈرامہ بغیر میک اپ کے شوٹ کیا جائے گا تو اُنہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

دنیا بھر کی لڑکیوں کو میک اپ کرنا، سجنا سنورنا اچھا لگتا ہے اور جبکہ کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی لڑکیوں کا میک اپ کرنا ان کے کام کا حصہ ہے۔

اداکاراوں کا خوبصورت نظر آنے کےلیے میک کرنا عام سی بات ہے لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری تعلق رکھنے والی اداکارہ ثناء جاوید کو میک اپ کرنا بلکل پسند نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ‘انہیں میک اپ کرنا بالکل نہیں پسند’۔

ثناء جاوید نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ اُنہیں میک اپ کرنے سے بہت چِڑ ہے۔

اُن کے خیال میں جب سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچنے کے بعد 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ میک اپ کرنا پڑتا ہے تو اُن کی ساری انرجی وہیں ختم ہو جاتی ہے اور جب اداکاری کا وقت آتا ہے تووہ خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک پورا ڈرامہ بغیر میک کے شوٹ کروایا ہے اور انہیں اس ڈرامے میں کام کرنے کا بہت مزا آیا۔

Comments

- Advertisement -