جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت میں مجھے اور خاندان کو دھمکیاں دی گئیں، عبدالباسط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت میں تعینات سابق پاکستانی ہائی کمشنز عبدالباسط نے کہا ہے کہ مودی حکومت آنے سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہوئے، بھارت میں تعیناتی کے دوران دھمکیاں دی گئیں، قبل ازوقت ریٹائرمنٹ میں اللہ کی مرضی شامل ہے۔

نئی دہلی سے وطن واپسی پر سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کچھ باتیں تھیں جس کے باعث قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی، بھارت میں تعیناتی کے دوران مجھے اور خاندان کو کئی بار دھمکیاں دی گئیں مگر اللہ نے ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آنے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا بنیادی معاملہ مسئلہ کشمیر ہے۔

عبدالباسط نے کہا کہ کچھ دنوں میں تمام معاملات پر آرام سے بات کروں گا اور میڈیا کو حقائق سے آگاہ کروں گا، اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کام کیے۔

یاد رہے عبدالباسط کو بھارت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا، اس دوران انہوں نے ہمیشہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں