اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ظفرجمالی کے انتقال کی غلط ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی، صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ظفراللہ جمالی کے انتقال سے متعلق اپناٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

صدرعارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ غلط انفارمیشن کی بنیاد پر میں نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی غلط خبر کا ٹوئٹ کیا جس پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے اور غلط معلومات کے ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہوں۔

صدرعارف علوی نے لکھا کہ ظفراللہ جمالی کےبیٹےسےابھی بات ہوئی ہے، ظفراللہ جمالی ابھی وینٹی لیٹرپرہیں اللہ انہیں صحت دے۔

- Advertisement -

اس سے قبل صدرِ مملکت نے ٹوئٹ پر کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پرانتہائی افسوس ہے، اللہ مرحوم کےدرجات بلند اور اہل خانہ کو صبر دے۔

دل کا دورہ پڑنے پر سابق وزیراعظم کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ اے ایف آئی سی کےسی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں