اشتہار

’دو ہفتے میں نمٹا دیے جاؤ گے‘ اشرف احمد کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اترپردیش میں اپنے بھائی سابق رکن اسمبلی عتیق احمد کے ساتھ قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے سابق رکن اسمبلی عتیق احمد کے بھائی کو ویڈیو میں پیشی کے دوران یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’دھمکی دی گئی ہے کہ دو ہفتے میں جیل سے باہر نکالیں گے اور تم نمٹا دیے جاؤ گے۔

صحافی جب ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ دھمکی کس نے دی ہے۔؟

- Advertisement -

اشرف احمد بتاتے ہیں کہ ’ایک بڑے افسر نے دی ہے لیکن میں اس کا نام نہیں بتا سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چیف جسٹس سپریم کورٹ، الہ باد کے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ کو میرا بند لفافہ پہنچ جائے گا اگر مجھے مار دیا جاتا ہے۔

صحافی نے جب پوچھا کہ کیا ہوگا اس بند لفافے میں؟ جواب میں اشرف احمد نے بتایا کہ اس کا نام ہوگا جس نے مجھے مارنے کی دھمکی ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس کی تحقیقات میں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے ہیں جبکہ پریاگ راج ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

یوپی کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ادھر عتیق احمدکے قتل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں کیس سی بی آئی کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کی رات دونوں بھائیوں عتیق احمد اور اشرف احمد کو قتل کردیا گیا تھا جس وقت وہ پولیس کی تحویل میں تھے اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں