اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی سے دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ دورہ افغانستان قیام امن کےلیے پاکستان کے عزم کی سمت اہم قدم تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی کسی تنازعے کے فوجی حل پر یقین نہیں کیا لیکن اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان میں سیاسی بات چیت سے امن ممکن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کے بعد امنکا سب سے بڑا فائدہ ہمیں حاصل ہوگا اور امن کی بحالی، رابطے اور تجارت سے دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی آئے گی۔
وزیر اعظم عمران نے مزید کہا کہ افغان جنگ سے متاثرہ ہمارے قبائلی علاقوں کو امن و تجارت سے فائدہ ہوگا۔
After the Afghans, we have the greatest stake in this peace as it will allow for connectivity & trade, bringing prosperity to both Afghans & Pakistanis. Our people in the tribal areas, who have suffered the ravages of the war in Afghanistan, will esp benefit from peace & trade.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2020