تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘مجھے آوازیں آرہی تھیں اور پھر میں نے اپنے بیٹے کو ماردیا’

واشنگٹن : امریکی شہر پرما میں سنگدل باپ نے بیس بال کے ذریعے اپنے کمسن بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ بچے کے قتل کی واردات امریکی ریاست اوہائیو میں رونما ہوئی جہاں باپ نے اپنی سگی اولاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کمسن بچے کو قتل کرنے کے بعد 31 سالہ میتھیو پونومارینکو پولیس کو فون کال کے ذریعے مطلع کیا کہ مجھے آوازیں آرہی تھیں اور میں نے اپنے بیٹےکو مار دیا۔

پرما پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب قاتل فون پر اپنے بیٹے کے قتل کی اطلاع دے رہا تھا جب وہ پریشان لگ رہا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے قتل کے شواہد اکٹھے کرنے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا اور باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں لیکن  29 مارچ کو ملزم کو عدالت میں پیش کریں گے تاکہ مقدمہ چلایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -