جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امید ہے بیٹی کے قاتلوں کو ضرور سزائیں ملیں گی، والد نور مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے انصاف ملے گا اور بیٹی کے قاتلوں کو سزائیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا، اس موقع پر نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انتظار میں ہیں اور پوری امید ہے انصاف ملے گا۔

شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ جوقاتل ہیں اور جنہوں نے جرم کیا سب کو سزائیں ملیں گی ، آج جوفیصلہ سنایاجائے گا حق اور انصاف پر ہو گا۔

یاد رہے 22 فروری کو سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سماعت میں مدعی وکیل شاہ خاور کے مطابق نورمقدم قتل کیس میں ڈی وی ار، سی ڈی ار، فورینزک اور ڈی این ائے پر مبنی ٹھوس شواہد ہیں، نورمقدم قتل کیس میں تمام شواہد سائنٹیفکلی شامل کیے گئے ہیں۔

شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن نے کیس ثابت کردیا، عدالت ملزمان کو سخت سےسخت سزا دے۔

بعد ازاں نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے سیشن عدالت کے باہر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ہم نے ملزمان کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا مانگی ہے، جج پر ہمیں پورا بھروسہ ہے انہوں نے صاف شفاف ٹرائل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش سے مکمل مطمئن ہوں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے، پولیس پر پریشر رہا لیکن انہوں نے اپنی پوری تفتیش کی۔

نور مقدم کے والد نے کہا کہ حکومت کا ملازم رہا ہوں ، بجٹ کا ہمیشہ بیس فیصد ملتا ہے، نورمقدم نیک لڑکی تھی اور وہ کسی چیز میں ملوث نہیں تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ثابت ہوا نورمقدم کو یرغمالی بنا کر رکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں