پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے امید تھی ہم میچ جیت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ میں کامیابی کے بعد سرفراز احمد نےکریڈٹ پاکستان کےبلےبازوں کو دے دیا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امام الحق، محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار بیٹنگ نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے میچ کو بہترین انداز میں ختم کیا، دیگر میچز میں بھی اچھا کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد حفیظ کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکستت دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، امام الحق اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔