بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل پر دلی دکھ ہوا، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میری تقریر کے چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت سوچ کے حامل شخص ہیں اُن کے ردِعمل پر دلی دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’ہمیشہ ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اس لیے کبھی غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’افواج پاکستان یا ماتحت اداروں کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی اس کا تصور کرسکتا ہوں، میری تقریر اداروں میں ہم آہنگی کے لیے تھی مگر اُسے بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کی گئی‘۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور مثبت سوچ کے حامل شخص ہیں اُن کے ردعمل پر بہت افسوس ہوا کیونکہ پاکستان اس وقت دشمن کی بنائی جانے والی سازشوں کی زد میں ہے‘۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ناانصافی کررہے ہیں، میں ذاتی طور پر ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہوں‘۔

یاد رہے کہ آج پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’خواجہ آصف کی تقریر غیر ذمہ دارانہ تھی انہیں اس طرح کی غیر سنجیدہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو میاں رفیق کی برسی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت کی دو ٹوک حمایت کرنا بہت اچھی روایت ہے تمام سیاسی جماعتوں مل کر اس مؤقف کو مضبوط کریں‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کچھ لوگ مل کر دھرنے جیسی چھوٹی چھوٹی شرارتیں کرتے ہیں جن سے باز رہنا چاہیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں