منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مجھے رومینٹک سین کرنا پسند ہے، حرا سومرو

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ مجھے رومینٹک سین کرنا پسند ہے۔

اداکارہ حرا سومرو نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ڈرامہ انڈسٹری ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رومینٹک سین اور محبت کی خوبصورتی اسکرین پر لانا پسند ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو بھی ڈرامہ کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا، لوگ عزت دیتے ہیں لیکن جو کردار میں کرنا چاہتی ہوں وہ ابھی تک نہیں ملا۔

حرا سومرو نے کہا کہ کرداروں سے متعلق کبھی سوال نہیں کیا کیونکہ مجھے پتا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور وہ وقت ضرور آئے گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ جتنی آپ پراعتماد ہیں اتنی ہی شرمیلی بھی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ میں اب شرمیلی نہیں ہوں، ڈیڑھ سال میں کچھ ہوا کہ بڑی بدل گئی ہوں، آٹو میٹک کچھ ہوا ہے پہلے شرمیلی تھی جتنا زیادہ بولتی تھی ایسا لگتا تھا کہ کچھ رہتا ہے جو ابھی بولنا ہے۔

حرا سومرو نے کہا کہ غم چھپانا اچھی طرح سے جانتی ہوں کیونکہ ان سے واسطہ رہا ہے اگر غم نہ ہوں تو آپ وہ نہیں بن سکتے جو بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹینشن بلاوجہ کی چیزوں پر بھی ہوجاتی ہے اور غم وہاں سے ملتا ہے جہاں سے آپ توقع نہیں کررہے ہوتے، غم کو پالتی نہیں ہوں اس سے محبت کرلی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اداکاری سے زیادہ وی لانگ کرنا مشکل ہے تین سے چار وی لاگ بنائے تھے اس کے بعد چھوڑ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں