کانپور : مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر سے خوفزدہ بھارتی اب پاکستان کے نام کے غباروں سے بھی ڈرنے لگے، پولیس نے ’آئی لوپاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں پولیس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اس کو یہ خبر ملی کہ گووندنگر میں ایک دکان پر آئی لو پاکستان والے غبارے فروخت کیے جارہے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے اور مذکورہ دکاندروں کو اپنی حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام ان غباروں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا یہ غبارے کہاں سے آئے؟ اور انہیں کہاں پرنٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار
پاکستان سے محبت والے الفاظ پر مشتمل ان غباروں کی ترسیل کے پیچھے کارفرما خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: جاسوس کبوتر انڈین پولیس کی حراست سے فرار
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔