لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مجھے ارشد شریف والی موت دینا گیدڑوں والی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف جانوروں کے معاشرے میں جنگل کاقانون ہوتا ہے، عدلیہ سے کہتا ہوں ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے لندن میں فلیٹس یامیری باہرپراپرٹی نہیں ہے، میں اسی ملک میں رہوں گا، اللہ سے دعا کرتا ہوں زندگی موت تیرے ہاتھ میں ہے، اللہ مجھے ارشد شریف والی موت دینا گیدڑوں والی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس آپ کاشکریہ اداکرتاہوں کہ اعظم سواتی کاکیس سنا، چیف جسٹس سے درخواست ہے شہبازگل کا بھی کیس سنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے قوم کی آواز سنو، ہمیں بھیڑ بکریاں اور گائے بھینسیں مت سمجھو۔
شہباز شریف کے بیان پر عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف تمہارےپاس کوئی اختیارنہیں تم سے کیا بات کروں؟
ملک تب مضبوط ہوگا جب ادارےمضبوط ہوں گے ، ادارےتب مضبوط ہوتےہیں جب قوم انکےساتھ کھڑی ہو، ملکی طاقت مضبوط اداروں میں ہے۔