پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بڑے اسٹارز کے مقابلے ٹیم کمبی نیشن کو ترجیح دیتا ہوں۔
ٹرافی کی جنگ سے قبل فائنل ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑے مقابلے کی تیاریوں اور ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تفصیل سے گفتگو کی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے کہا کہ ابوظبی میں ٹیم کمبی نیشن اچھا بنا ہمارےتمام کھلاڑیوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی بڑے اسٹارز کے مقابلے ٹیم کمبی نیشن کو ترجیح دیتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز داھانی نےملتان کے لیے بہت اعلیٰ پرفارمنس دی ہمارا پلان تھا کہ ابوظبی میں چیمپئن کی طرح کھیلناہے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ فائنل کھیلنا اعزاز ہے کوشش کریں گےاچھی کرکٹ کھیلیں اورجیتیں، میری پررفامنس سب کےسامنے ہے،ٹیم منتخب کرناسیکشن کمیٹی کاکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ زازئی نے زبردست پرفامنس دی فائنل میں بھی توقعات ہیں حیدر علی میچ ونر ہے مگر اس کی فارم ابھی اچھی نہیں جب کہ شعیب ملک ٹی20 کے بہترین بلے باز ہیں۔