The news is by your side.

Advertisement

بابراعظم کو اینڈرسن بولنگ کیوں نہیں کروانا چاہتے؟

دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین و قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق مایہ ناز بولر جیمز اینڈرسن نے دلچسپ بیان دے دیا۔

پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر گفتگو کے دوران اینڈرسن نے کہا ہے کہ وہ بابراعظم کو بولنگ کرانے کی بجائے انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرسن نے کہا کہ بابر اعظم ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں بس بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھتے ہی رہنے دل کرتا ہے، میں انہیں بولنگ کرانے کی بجائے ان کی بیٹنگ دیکھنے کو ترجیح دوں گا۔

ٹیسٹ اور ون ڈے بولرز ریکنگ میں ٹاپ فائیو میں شامل اینڈرسن نے کہا کہ بابراعظم بولر کو سست ہونے کا احساس دلاتا ہے جو کہ میرے جیسے میڈیم پیسر کے لیے بالکل بھی مثالی نہیں ہے۔

انگلش بولر نے کہا کہ میں بابراعظم کو بولنگ کرانے کی بجائے ان کی بیٹنگ کو زیادہ شوق سے دیکھنا چاہوں گا، مجھے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنا بے حد پسند ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں